بنیادی صفحہ / قومی / کملیش تیواری قتل معاملےکی جانچ کرے گی این آئی اے، شام کو وزیراعلیٰ یوگی اہل خانہ سے کریں گے ملاقات

کملیش تیواری قتل معاملےکی جانچ کرے گی این آئی اے، شام کو وزیراعلیٰ یوگی اہل خانہ سے کریں گے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: لکھنوکے کملیش تیواری قتل معاملےکولےکروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت رخ دکھایا ہے۔ انہوں نےاس قتل کیس کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سےکرانے کی بات کہی ہے۔  انہوں نےکہا کہ ایس آئی ٹی، این آئی اے کواس میں مد د کرے گی۔ بتایا جارہا ہےکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کی شام مہاراشٹرمیں انتخابی جلسےکوخطاب کرنےکے بعد یوپی لوٹنے پرکملیش تیواری کےاہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کےعلاوہ کملیش تیواری کی آخری رسوم انتظامی افسران کی موجودگی میں ہوگی۔

لکھنؤ کےکمشنربولے- این آئی اے کرے گی جانچ

لکھنؤ کےکمشنرمکیش میشرام نےاطلاع دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہندوسماج پارٹی کےلیڈرکملیش تیواری قتل معاملےکی جانچ این آئی اے سے کرانےکا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ لکھنؤ کے پولیس اورانتظامی افسران بھی اس معاملے میں ان پولیس اہلکاروں کی جانچ کریں گے، جوکملیش کی سیکورٹی میں لگےہوئے تھے۔ پہلے سے تشکیل ایس آئی ٹی اس معاملے کی جانچ کرتے ہوئےاین آئی اے کومدد کرے گی۔ حالانکہ اس سےقبل اے ٹی ایس اورایس ٹی ایف حادثہ والےدن سے ہی اس معاملے کوحل کرنےاورملزمین کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔

یوپی انتظامیہ نے کملیش تیواری کےاہل خانہ کےلئےلکھنؤ شہر کےاندر مکان کا مناسب انتظام کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ فائل فوٹویوپی انتظامیہ نے کملیش تیواری کےاہل خانہ کےلئےلکھنؤ شہر کےاندر مکان کا مناسب انتظام کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ فائل فوٹو

کملیش کی سیکورٹی میں تعینات افسران پرہوگی کارروائی

کمشنرمکیش میشرام نےاطلاع دیتے ہوئےکہا کہ جوسیکورٹی اہلکارکملیش تیواری کی سیکورٹی میں تعینات تھے، ان کے خلاف لکھنؤکےایس ڈی ایم اورایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس جانچ کریں گے۔ جانچ میں جوبھی قصوروارپایا جائےگا، اس کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

x

Check Also

آدھار ڈاٹا کے استعمال کا معاملہ: مرکزاور یوآئی ڈی اے آئی کوسپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے پرائیوٹ کمپنیوں کوکسٹمرس کے رضاکارانہ تصدیق کے لئے آدھار ...