بنیادی صفحہ / قومی / دہلی: طاق و جفت کی خلاف ورزی پر 4 ہزار روپے جرمانہ، دوپہیہ گاڑیاں مستثنیٰ

دہلی: طاق و جفت کی خلاف ورزی پر 4 ہزار روپے جرمانہ، دوپہیہ گاڑیاں مستثنیٰ

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز راجدھانی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے چار نومبر سے گاڑیوں کے لئے طاق اور جفت (آڈ۔ ایون) نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

کیجریوال نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نظام 15 نومبر تک نافذ رہے گا اور دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں پر بھی یہ پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آڈ۔ ایون نجی چار پہیہ گاڑیوں پر نافذ ہوگی۔ دو پہیہ گاڑیوں کو اس سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

 وزیراعلی نے کہا کہ آڈ۔ ایون منصوبہ ہر صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک عمل میں رہے گا۔ اتوار کے روز یہ نظام نافذ نہیں ہوگا۔ آڈ۔ ایون کی خلاف ورزی کرنے والی چار پہیہ گاڑیوں پر 4000 روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر، نائب صدر، وزیراعظم، گورنر، ہندوستان کی چیف جسٹس، لوک سبھا اسپیکر مرکزی وزیر، راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر، ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی اس منصوبے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے لیکن دلی کے وزیراعلی اور وزیر اس کے دائرے میں آئیں گے۔ واضح رہے کہ آڈ۔ ایون میں تاریخ کے مطابق آڈ اور ایون نمبر والی گاڑیوں کو ہی سڑک پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

x

Check Also

پاکستان کو سخت جواب دینے کے لئے تیار رہیں کیڈٹس: راج ناتھ سنگھ

دہرادون: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں افسر بننے جارہے ...