بنیادی صفحہ / قومی / دہلی تشدد: وزیراعلیٰ کیجریوال نےکہا- زخمیوں کامفت علاج، مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئےدےگی حکومت

دہلی تشدد: وزیراعلیٰ کیجریوال نےکہا- زخمیوں کامفت علاج، مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئےدےگی حکومت

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: دہلی تشدد معاملےکو لےکر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ تشدد میں زخمی ہوئےلوگوں کا علاج کرائیں گے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا کہ دہلی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئے دے گی۔ انہوں نےکہا کہ شدید طور پر زخمیوں کو 2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ معذور ہوگئے لوگوں کو پانچ لاکھ، جن کا گھر جلا، انہیں پانچ لاکھ اور نابالغ مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ – پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے رکشہ نقصان پر 25 ہزار اور تشدد میں یتیم ہوئے بچوں کو تین لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔

دہلی تشدد میں اب تک 34 اموات

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، شمال – مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر34 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوگوں سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ قومی سلامتی کےمشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ علاقوں کا دور کیا تھا۔

 فسادات متاثر شمال مشرقی دہلی کے علاقے بھاگیرتی وہار علاقے میں ہنگامے کے دوران پڑے اینٹ پتھر۔ شرپسندوں نے اس دوران متعدد دکانوں کوآگ کے حوالے کردیا۔

فسادات متاثر شمال مشرقی دہلی کے علاقے بھاگیرتی وہار علاقے میں ہنگامے کے دوران پڑے اینٹ پتھر۔ شرپسندوں نے اس دوران متعدد دکانوں کوآگ کے حوالے کردیا۔
 اب 13 اپریل کو ہوگی آئندہ سماعت

دہلی تشدد معاملے میں جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کو اشتعال انگیز بیان کو لے کرداخل عرضی پر تفصیلی جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ 4 ہفتے میں وزارت داخلہ کو جواب دینے کا حکم دیا گیا۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔

x

Check Also

کورونا: پوری طرح بند نہیں ہے ہندوستانی ریل، خاموشی کے ساتھ کر رہا آپ کی خدمت!

21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان انڈین ریلویز نے ...