بنیادی صفحہ / قومی / ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کسی کو بھی نہیں کرنے دیں گے: گڈکری

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کسی کو بھی نہیں کرنے دیں گے: گڈکری

Print Friendly, PDF & Email

ممبئی: روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کوئی بھی شخص سڑکوں پر قواعد کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکے گا اور جو قواعد توڑے گا اسے ہر حال میں سزا دی جائے گی۔ نتن گڈکری نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ نیا موٹر وہیکل ایکٹ کسی کو بھی سڑک کی حفاظت کےضابطہ میں کوتاہی برتنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ وزراء، قائدین، اداکار، عہدیدار یا ٹریفک قوانین کو توڑنے والا کوئی بھی شخص سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

مرکزی وزیر نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑک پر حفاظت ان کی ترجیح ہے اور سڑک پر لوگوں کی جان نہ جائے اس کے لئے نہ صرف سختی سے قوانین پر عمل کیا جائے گا بلکہ روڈ انجینئرنگ اصلاح بھی کی جارہی ہے۔ سڑک کے تحفظ کو بہتر بنانا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں 30 فیصد لائسنس جعلی ہیں۔ ایک شخص کے پاس چار ریاستوں میں بنائے گئے لائسنس ہیں۔ لوگوں کو گاڑی پکڑنا نہیں آتا اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیتےہیں ۔ گاڑی چلانا آتا نہیں اور سڑکوں پر گاڑی لے کر آجاتےہیں ، جس سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

 نتن گڈکری نے کہا کہ اب کسی ڈرائیور کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرائیونگ لائسنس کے نئے نظام میں پورا عمل شفاف ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی شخص کتنا بڑا ہے ۔ ہر کسی کا لائسنس شفاف انداز میں بنایا جائے گا۔ کسی بھی شخص کا نیا ڈرائیونگ لائسنس تب ہی قابل ہو گا جب وہ گاڑی چلانے میں پوری طرح ہنر مند ہو۔

گڈکری نے اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ موٹر گاڑی کے نئے قانون سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگ قانون سے ڈرتے ہیں اور ان کا احترام جاگ گیا ہے۔ قانون توڑنے والے سزا یافتہ ہونے سے پریشان ہیں لیکن اس سے سڑکوں پر لوگوں کی زندگی بچے گی اور سڑک حادثات میں کمی آئے گی۔

x

Check Also

شاہین باغ احتجاج کاروں نے رکھے 7 مطالبات، مسلسل چوتھے روز بھی بات چیت کا نہیں نکلا کوئی نتیجہ

نئی دہلی۔ شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی ...