بنیادی صفحہ / قومی / چھتیس گڑھ: تمام پس وپیش ختم، بھوپیش بگھیل ہوں گے چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ

چھتیس گڑھ: تمام پس وپیش ختم، بھوپیش بگھیل ہوں گے چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ

Print Friendly, PDF & Email

چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان ہوچکا ہے۔ بھوپیش بگھیل چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ پردیش کانگریس دفترراجیو بھون میں ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اتوارکوچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ عہدے کے دعویداردہلی سے رائے پورپہنچے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ کی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ کے بعد ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

ممبران اسمبلی کی میٹنگ سے قبل آج صبح بھوپیش بگھیل رائے پہنچے۔ بھوپیش بگھیل نے میڈیا سے کہا تھا کہ حکومت جو بھی کمان دے گی، اس کا ایمانداری سے عمل کروں گا۔ اس کے بعد ٹی ایس سنگھ دیو، ملکا ارجن کھڑگے اورریاستی انچارج پی ایل پنیا بھی رائے پورپہنچے، جہاں سبھی کا استقبال کیا گیا۔ تمام لیڈروں کی قیادت کے لئے بھوپیش بگھیل رائے پورایئرپورٹ پہنچے۔ اس کے بعد ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ 11 دسمبرکوپانچوں ریاستوں کے اسمبلی نتائج سامنے آگئے تھے، جس میں چھتیس گڑھ، راجستھان اورمدھیہ پردیش میں کانگریس نے بی جے پی کو بے دخل کرتے ہوئے اقتدارحاصل کیا۔ ان تینوں ریاستوں میں کانگریس کووزرائے اعلیٰ طے کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان تینوں ریاستوں میں وزیراعلیٰ عہدے کے کئی کئی دعویدارتھے۔ حالانکہ اس سے قبل کانگریس نے مدھیہ پردیش اورراجستھان کے وزرائے اعلیٰ کا نام طے کرلیا ہے۔ اب چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کانام طے کئے جانے کے بعد تمام رسہ کشی ختم ہوگئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل کے علاوہ  ٹی ایس سنگھ دیو اورچرن داس مہنت کے نام بھی وزرائے اعلیٰ کے دوڑمیں شامل تھے، لیکن باضابطہ طورپرکمان بھوپیش بگھیل کوملی ہے۔

x

Check Also

پلوامہ حملہ : ہندوستان نے اٹھایا سخت قدم ، پاکستان کو جانے والا پانی روکا

پلوامہ حملے کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی ...