بنیادی صفحہ / قومی / مسجدوں سے گھبرائی بی جے پی، اماموں کے خطبوں پر نظر رکھنے کا مطالبہ

مسجدوں سے گھبرائی بی جے پی، اماموں کے خطبوں پر نظر رکھنے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

عام انتخابات میں شکست سامنے دیکھ کر بی جے پی اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ کسی بھی حربہ کا استعمال کرنے سے نہیں چوک رہی ہے۔ اس سلسلہ میں دہلی بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مسجدوں کی نگرانی کے لئے خصوصی آبزرور تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی نے مانگ کی ہے کہ ’’دہلی کے علاقوں، بالخصوص مسلم اکثرتی علاقوں میں مسجدوں کی نگرانی کے لئے اپیشنل آبزرور تعینات کیا جانا چاہئے تاکہ وہاں پر کوئی بھی سیاسی یا مذہبی رہنما اپنی تقاریر سے نفرت نہ پھیلا سکے۔‘‘

خط میں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اقلیتی طبقہ کے جذبات بھڑکانے کا کام کرتے ہیں، تاکہ ووٹوں کی تقسیم ہو جائے۔

x

Check Also

پرنس چارلس کا دورہ ہند، سکیورٹی کے سخت انتظامات

نئی دہلی : برطانیہ کے پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دسویں ...