بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب میں قرأت اور اذان کا عالمی مقابلہ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اگست

سعودی عرب میں قرأت اور اذان کا عالمی مقابلہ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اگست

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب میں حکومت کی جنرل تفریحی اتھارٹی نے قرأت قرآن اور اذا ن کے عالمی مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ جنرل تفریحی اتھارٹی(الھیئتہ العامتہ للترفیہ) کے چیئرمین ترکی الشیخ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے شرکاء کی زبردست دلچسپی کے مدنظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 جولائی سے بڑھا کر 18اگست کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ توسیع اس لئے کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔

ترکی الشیخ نے بتایا کہ ان مقابلوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 162ملکوں کے تیس ہزار سے زائد شرکاء اپنے نام کا اندراج کراچکے ہیں۔ جنرل تفریحی اتھارٹی کے مطابق قرات اور اذان کے ان مقابلوں میں اول مقام حاصل کرنے والے کو بالترتیب پانچ ملین ریال اور دو ملین ریال بطور انعام دیئے جائیں گے۔جب کہ انعامات کی مجموعی رقم ایک کروڑ بیس لاکھ ریال ہے۔ دونوں مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند www.quranathanawards.com پر لاگ ان کرکے رجسٹر یشن کراسکتے ہیں۔

x

Check Also

عمان کے نئے سلطان بنے ہیثم بن طارق، حلف برداری مکمل

عمان کے نئے سلطان بنے ہیثم بن طارق، حلف برداری مکمل عمان ...