بنیادی صفحہ / خلیجی / عمرہ اور حج کا ویزہ اب منٹوں میں حاصل کرنا ممکن!؟

عمرہ اور حج کا ویزہ اب منٹوں میں حاصل کرنا ممکن!؟

Print Friendly, PDF & Email

حج اور عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والے زائرین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ مملکت کی وزارت حج اور عمرہ حجاج اور متعمرین کے لئے الیکٹرانک ویزہ کے اجراء کے ایک منصوبے پر عمل کر نے والی ہے جس کے نافذ العمل ہونے پر زائرین چند منٹوں میں ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

حج اور عمرہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے عمومی نگران عبدالرحمان شمس نے انکشاف کیا ہے مجوزہ ویب پورٹل کے ذریعے غیر سعودی حجاج اور متعمرین مختلف سروسز پیکج منتخب کر کے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکیں گے۔

مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ سینٹر ’’ایم بی سی‘‘ سے ایک انٹرویو میں عبدالرحمان شمس نے بتایا کہ فی الوقت مملکت سے باہر عمرہ اور حج کی خاطر سعودی عرب آنے والے حجاج اور معتمرین اپنے اپنے ملکوں میں حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے سے ویزہ اور اپنی پسند کے پیکج منتخب کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ الیکٹرانک ویزہ کی سہولت متعلقہ ملکوں میں حج اور عمرہ کے لئے رجسٹرڈ اداروں کو دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سعودی عرب میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے ساتھ مل ایسا طریقہ کار وضع کرنے میں مصروف ہے کہ جس کے تحت حجاج اپنا پاسپورٹ سفارتخانہ بھیجے بغیر متعلقہ ویزہ حاصل کر سکیں۔

عبدالرحمان شمس نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اگر حجاج آن لائن پورٹل کے لئے درکار معلومات درست انداز میں فراہم کریں گے تو ان کے لئے چند ہی منٹوں میں ویزہ کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

(رپورٹ: العربیہ)

x

Check Also

سعودی ولی عہد کی جدہ کی 56 تاریخی عمارتوں کی مرمت کی ہدایت

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ...