بنیادی صفحہ / خلیجی / متحدہ عرب امارات نے ڈھائی ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا کیا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ڈھائی ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا کیا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے ملک میں کام کرنے والے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیاہے۔ ’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے کیا۔ امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم کے مطابق مستقل رہائش سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروہ کو یو اے ای کا گولڈن پرماننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے اس کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی تعداد 2 ہزار 500 ہے۔دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
 شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن راشد المکتوم نے شناخت و شہریت سے متعلق وفاقی ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان تمام افراد کو پرماننٹ گولڈن ریزیڈنسی کارڈ دے دیں۔شیخ محمد بن راشد المکتوم کی موجودگی میں ابو ظہبی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران تمام 2 ہزار 500 افرد کو پرماننٹ گولڈن ریزیڈنسی دی گئی۔اس تقریب میں یو اے ای کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔
x

Check Also

امارات: مدت ختم ہو جانے والے اقاموں میں 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں کابینہ نے متعدد نئے فیصلوں کی منظوری دی ...