بنیادی صفحہ / خلیجی / کرونا وائرس: یو اے ای کا محدود پروازوں کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے کھولنے کا اعلان

کرونا وائرس: یو اے ای کا محدود پروازوں کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے کھولنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

متحدہ عرب امارات نے بدھ کو اپنے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے محدود پروازوں کے لیے کھولنے کااعلان کیا ہے۔ان ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ پروازوں ، تارکین وطن کی واپسی یا اماراتی شہریوں اور مکینوں کو لانے والی پروازوں کو اترنے یا وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔

یو اے ای کی قومی اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسس اور ڈیزاسسٹر کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے کرونا وائرس سے متعلق ایک پریس بریفنگ کے دوران میں یہ اعلان کیا ہے۔

البتہ انھوں نے وضاحت کی ہے کہ ملک میں  کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسافر پروازوں کی معطلی کا فیصلہ اب بھی مؤثر العمل ہے۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے اپنے آبائی ممالک کو لوٹنے کے خواہاں تارکین وطن یا سیاحوں کے لیے عارضی طور پر محدود پروازوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جن فضائی کمپنیوں کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے، ان میں امارات ائیر لائن ، اتحاد ، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ شامل ہیں۔ وہ جمعرات چار جون کو اپنی پروازوں کے اوقات کا اعلان کریں گی۔

امارات ائیر لائن (ایمریطس) کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ ہم اماراتی حکام کے یو اے ای کے ہوائی اڈے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امارات اور فلائی دبئی بہت جلد دبئی سے دوسرے شہروں کے لیے اپنی مسافر پروازوں کی بحالی کا اعلان کرنے والی ہیں۔‘‘

x

Check Also

کورونا وائرس : یو اے ای میں 71 ہزار ٹیسٹ، 716 نئے کیسوں کی تشخیص

متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 71 ہزار ...