بنیادی صفحہ / خلیجی / یو اے ای میں خواتین کو مردوں کے برابر تنخواہوں کا قانون منظور

یو اے ای میں خواتین کو مردوں کے برابر تنخواہوں کا قانون منظور

Print Friendly, PDF & Email

متحدہ عرب امارات میں خواتین کو مردوں کے برابر تنخواہیں دینے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔

یو اے ای کی کابینہ نے خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینے کے لیے مساوی تنخواہ کا قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق خواتین کو بھی اب مردوں کے برابر ہی تنخواہیں ملیں گی۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ خواتین اور مردوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں کوئی تفریق کی جائے۔

ابوظہبی کی ایک سوشل ایڈوائزر ڈاکٹر حنادی صالح کا اس قانون کے حوالے سے کہنا ہے کہ نیا قانون سب کو مساوی تنخواہوں کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا قانون ہے جس پر اردن سمیت دوسرے ممالک میں بھی عمل کیا جا رہا ہے۔

حنادی صالح نے اس قانون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں تفریق ہمارے معاشرے میں ایک معمول کی بات تصور کی جاتی ہے کیونکہ روایتی طور پر اماراتی مردوں کو خاندان کا کفیل سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین بھی ہمارے معاشرے میں خاندان کو کما کر دیتی ہیں لیکن صرف اس صورت میں کہ جب وہ غیر شادی شدہ، بیوہ یا مطلقہ ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین اکثر یہ شکایت کرتی ہیں کہ مرد حضرات کو ان کے مقابلے میں زیادہ تنخواہیں اور ترقی ملتی ہے۔

x

Check Also

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دو فلسطینی ...