بنیادی صفحہ / خلیجی / دو لاکھ عازمین حج کو مفت طبی امداد فراہم

دو لاکھ عازمین حج کو مفت طبی امداد فراہم

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب کی وزارت صحت کےحکام سنہ 1440ھ کے موسم حج کے موقع پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مختلف اسپتالوں اور طبی مراکزمیں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رواں موسم حج کے دوران اب تک ایک لاکھ 90 ہزار عازمین حج کو مفت طبی مدد فراہم کی گئی۔

سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم ذی قعد سے دو ذی الحجۃ تک ایک لاکھ 90 ہزار 719 عازمین حج کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

 اس دوران مکہ اور مدینہ کے مختلف اسپتالوں میں عازمین حج کے 297 دل کے آپریشن کیے گئے۔ خیال رہے کہ دل کےایک آپریشن پر کم سے کم 20 ہزار ڈالر کے اخراجات آتے ہیں۔ یہ تمام اخراجات سعودی حکومت کی طرف سے ادا کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈائیلائیسز کے 921، binocular کے 44 آپریشن کیے گئے۔ 1297 مردو خواتین عازمین حج کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جب کہ چار خواتین کے زچگی کے آپریشن کیے گئے۔
x

Check Also

اب یو اے ای میں بھی چلے گا بھارت کا روپے کارڈ،وزیر اعظم مودی نے کیا لانچ

ابوظہبی : وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز اقوام متحدہ ...