بنیادی صفحہ / خلیجی / وندے بھارت مشن کے تحت سعودیہ میں پھنسے افراد کا وطن پہنچنے کا سلسلہ جاری

وندے بھارت مشن کے تحت سعودیہ میں پھنسے افراد کا وطن پہنچنے کا سلسلہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 30 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وندے بھارت مشن کے تحت اب تک سعودیہ سے کل پانچ پروازیں ہندوستانی افراد کو لے کر وطن پہنچ چکی ہیں۔ کل سعودی عرب میں پھنسے 146 ہندوستانی باشندوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پنچا یا گیا۔ ائیر انڈیا کا 960 طیارہ انہیں لے کر کالی کٹ ہوائی اڈہ پر اترا۔

ان میں 14 شیر خوار بچے، 73 حاملہ خواتین، 36 میڈیکل ایمرجینسی والے افراد اور 24 ایگزٹ ویزا پر سعودی آئے ہوئے تھے۔

جبکہ آج پانچویں پرواز ائیر انڈیا 1960 پر 147 افراد کو لے کر کوزیکوڈ پہنچی ہے جس میں سات شیر خوار بچے، 68 حاملہ خواتین، 36 میڈیکل ایمرجیسنی والے افراد، 20 ایزٹ ویزا والے افراد اور 18 وہ افراد شامل ہیں جو وہاں کام نہ ملنے کی وجہ سے واپس لوٹ آئے ہیں۔

تمام ہندوستانی باشندوں نے اس سہولت پر ہندوستانی حکومت سمیت سعودی کی حکموت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

(رپورٹ: حبیب اللہ محتشم)

x

Check Also

یکم جنوری 2021ء سے دنیا بھرکے لیے سعودی عرب کے دروازے کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے منگل سے خلیجی باشندوں کی مملکت میں آمد و ...