بنیادی صفحہ / خلیجی / افغانستان میں ماضی کا صفحہ پلٹنے کے حوالے سے پُر امید ہیں: شاہ سلمان
Saudi King Abdullah bin Abd al-Aziz, in front row , attends the Gulf Cooperation Council (GCC) summit in Riyadh, Saudi Arabia, Tuesday, May 11, 2010. In back row from centre to right :- Riyadh Governor Prince Salman bin Abdul Aziz al-Saud, Saudi Foreign Minister Prince Saud al-Faisal, and Saudi Intelligence chief Prince Muqrin Bin Abbdul Aziz al-Saud. In middle row from left:- Saudi Crown Prince Sultan bin Abdul Aziz al-Saud and Saudi Interior Minister Prince Nayef bin Abdul Aziz al-Saud. (AP Photo/Hassan Ammar)

افغانستان میں ماضی کا صفحہ پلٹنے کے حوالے سے پُر امید ہیں: شاہ سلمان

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز جدہ کے قصرِ سلام میں افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے مسلم علماء کی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک علماء کے وفد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے علماء کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا اور اس کانفرنس کے انعقاد پر علماء اور اسلامی تعاون تنظیم کی خراج تحسین پیش کیا۔

شاہ سلمان نے علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت انجام دینے کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ مسلمانوں میں باہمی اتحاد کو فروغ دے رہے ہیں۔ اسلامی دنیا میں جنگ و جدل اور بحرانوں کے سبب درپیش مشکلات کو حل کر رہے ہیں۔ شدت پسندی اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے کوشاں ہیں۔ مملکت سعودی عرب کو اللہ تعالی نے حرمین شریفین کی خدمت کا اعزاز بخشا ہے اور ہم اپنے والد کے زمانے سے آج تک اس خدمت کو انجام دے رہے ہیں”۔

خادم حرمین شریفین نے باور کرایا کہ افغانستان کا بحران شروع ہونے کے وقت سے سعودی عرب افغان عوام کے دکھ درد اور خانہ جنگی کے تباہ کن نتائج میں اُن کے ساتھ رہا۔ مملکت نے انسانی اور اقتصادی امداد پیش کرنے کے علاوہ سیاسی کوششوں کو بھی جاری رکھا تا کہ برادر افغان عوام کے اندر اختلاف کو ختم کیا جا سکے۔

شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم آج پُر امید ہیں کہ آپ لوگوں کی کوششیں ماضی کا صفحہ پلٹ دینے اور افغانستان میں ایک نئے باب کے آغاز میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ امن و استحکام کے حوالے سے افغان عوام کی توقعات پوری ہوں گی۔ اس کے لیے بات چیت، مصالحت اور رواداری کی روش اپنانے کی ضرورت ہے جس کی تعلیم ہمارا دین اسلام بھی دیتا ہے”۔

x

Check Also

سعودی عدلیہ آزاد اور فعال ہے، عالمی مداخلت مسترد کرتے ہیں: عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کی عدلیہ ...