بنیادی صفحہ / خلیجی / شاہ سلمان نے عرب لیگ اجلاس کا نام ’بیت المقدس سمٹ‘ رکھ دیا

شاہ سلمان نے عرب لیگ اجلاس کا نام ’بیت المقدس سمٹ‘ رکھ دیا

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے عرب لیگ سربراہ اجلاس کا نام تبدیل کرکے ’بیت المقدس سمٹ‘ رکھ دیا۔

سعودی بادشاہ نے ظہران میں جاری عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ سلمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سمٹ کا نام تبدیل کرکے ’بیت المقدس سمٹ‘ رکھنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ 29 ویں عرب سمٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں شرکت کے لیے متعدد عرب ممالک کے سربراہان سعودی عرب کے شہر ظہران پہنچ چکے ہیں ان میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، عراقی صدر فواد المعصوم، لبنانی صدر مشعل عون، سوڈانی صدر عمر حسن، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور دیگر شامل ہیں۔

x

Check Also

حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے وزیر برائے حج و عمرہ کی سعودی سفیر سے ملاقات

جدہ: (حبیب اللہ محتشم؍بھٹکلیس نیوز بیورو) ہندوستانی سفیر جناب احمد جاوید نے ...