بنیادی صفحہ / خلیجی / شاہ سلمان نے سرکاری استغاثہ میں "انسدادِ بدعنوانی” کے دفاتر کی منظوری دے دی

شاہ سلمان نے سرکاری استغاثہ میں "انسدادِ بدعنوانی” کے دفاتر کی منظوری دے دی

Print Friendly, PDF & Email

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں سرکاری استغاثہ کے اندر خصوصی شعبوں کے قیام کی منظوری دی ہے جو بدعنوانی سے متعلق معاملات کی تحقیقات اور اس سلسلے میں استغاثہ کی کارروائی کریں گے۔ یہ شعبے براہ راست اٹارنی جنرل سے مربوط ہوں گے۔

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے مذکورہ دفاتر کے قیام کی منظوری ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں سعودی فرماں روا کی بھرپور توجہ اور دل چسپی کا مظہر ہے۔ اس کا مقصد وطن اور اس کے وسائل کا تحفظ ہے۔

اٹارنی جنرل نے باور کرایا کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد بدعنوانی کے خلاف جنگ اور اس معاشرتی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ شاہی فرمان سے قبل بدعنوانی کے مقدمات کو پبلک سروس کرائم ڈپارٹمنٹ کے تحت نمٹایا جاتا تھا۔

x

Check Also

حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے وزیر برائے حج و عمرہ کی سعودی سفیر سے ملاقات

جدہ: (حبیب اللہ محتشم؍بھٹکلیس نیوز بیورو) ہندوستانی سفیر جناب احمد جاوید نے ...