بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اجلاس آج ہو گا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اجلاس آج ہو گا

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں جمع کرنے کیلیے اجلاس آج ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام، اور رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادت کو سپریم کورٹ میں درج کرایا جائے۔ شہادت کی جانچ پڑتال کے بعد چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سائنسی شواہد کی بناء پر آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ آج کے چاند کی عمر اتنی زیادہ نہیں ہو گی کہ وہ دیکھا جاسکے، اس لیے سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ تاہم اگر کسی کو چاند نظر آتا ہے تو اس کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹرڈ کرائی جائے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے رواں برس دنیا بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

x

Check Also

سعودی عرب کی حمایت میں آگے آیا مصر ، غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ کیا یکجہتی کا اظہار

کینیڈا کے ساتھ سیاسی تنازعہ میں مصر سعودی عرب کی حمایت میں ...