بنیادی صفحہ / خلیجی / حکومت ہند کی جانب سے امسال حاجیوں کو دی گئی بہترین سہولیات؛ ہندوستانی قونصل

حکومت ہند کی جانب سے امسال حاجیوں کو دی گئی بہترین سہولیات؛ ہندوستانی قونصل

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 23 اگست، 18 (حبیب اللہ محتشم) حکومت ہند کی جانب سے امسال ہندوستانی حاجیوں کو کسی قسم کی دشواری یا پریشانی سے بچانے کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں  ہیں جس کے سبب امسال کسی حاجی کو شکایت کا موقع نہ رہا۔ ہندوستانی قونصل کی جانب سے منعقد ایک اخباری بیان میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب احمد جاوید  صاحب نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار حاجیوں کی تعداد کے اعتبار سے ہندوستان کا تیسرا نمبر تھا لیکن اس کے باوجود حکومت ہند نے سعودیہ کی حکومت کے ساتھ مل کر انہیں آسانی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امسال ہندوستان سے 128702 ؍افراد حج بیت اللہ کی سعادت سے مالا مال ہوئے جس میں 1,28,702 حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آئے ہوئے تھے جبکہ 46,323 افراد نجی ٹور آپریٹر کے ذریعے پہنچے تھے، جس کے لئے ہم سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جاوید احمد صاحب نے بتایاکہ اس بار حکومت نے قریب 600/خدمت گاروں کو بھی حاجیوں کے ساتھ بھیجا تھا جس میں ڈاکٹر اور دیگر حضرات اور خواتین موجود تھے ،اس میں خصوصی طور پر ان خواتین کا خیال رکھا گیا تھا جو 45/سال سے اوپر کی تھیں اور وہ بغیر محرم کے آئیں تھیں، جن کی تعداد 1171/کو پہنچتی ہے۔

ان سب کے لئے جاوید صاحب نے سعودی حکومت کے فرماں روا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح کا شکریہ اد کیا ہے۔

اس اخباری کانفرنس میں ہندوستانی قونصل جنرل برائے جدہ محمد نور الرحمن شیخ  اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

تصاویر: بھٹکل میں فوریسٹ افسران کے خلاف احتجاجی اجلاس