بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب : فلموں کے لیے پہلی پیشہ ورانہ سوسائٹی کا قیام

سعودی عرب : فلموں کے لیے پہلی پیشہ ورانہ سوسائٹی کا قیام

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلموں کی پہلی پیشہ ورانہ سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ اقدام ‘ثقافتی پیشہ ورانہ سوسائٹیز کی تاسیس” کے منصوبے کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔ سعودی وزارت ثقافت نے اپنی نئی حکمت عملی کے تحت 13 ثقافتی سیکٹروں میں 16 پروفیشنل سوسائٹیز کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پروفیشنل فلم سوسائٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین مشعل المطیری نے وزارت ثقافت کی جانب سے غیر منافع بخش سیکٹر کے لیے حکمت عملی کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوسائٹی ایک پیشہ ورانہ چھتری ہے جس کے سائے تلے اس میدان کے پیشہ ور افراد اکٹھا ہوں گے۔ یہ لوگ فلم سازی کے حوالے سے آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*