بنیادی صفحہ / خلیجی / پانچ جنوری کو کتابوں کی عالمی نمائش میں ہوگی سعودی عرب کے علمی، ثقافتی، اور فنی سرمایہ کی خوبصورت نمائش

پانچ جنوری کو کتابوں کی عالمی نمائش میں ہوگی سعودی عرب کے علمی، ثقافتی، اور فنی سرمایہ کی خوبصورت نمائش

Print Friendly, PDF & Email

پانچ جنوری 2019 کو دہلی کے پرگتی میدان میں شروع ہو رہی کتابوں کی بین الاقوامی نمائش اس مرتبہ کچھ خاص دلچسپی کا سامان لارہی ہے ، جس میں سعودی عرب کا پویلین شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کرے گا۔ کیونکہ سعودی سفارت خانہ اور سعودی کلچرل ہاؤس دو سال کے وقفہ کے بعد امسال پوری تیاری کے ساتھ اسلامی علوم وفنون، ادب، تاریخ فلسفہ سائنس، اور ٹکنالوجی پر سعودی عرب کی یونیورسٹیز، تحقیقی اداروں، اور اشاعتی مراکز کی جانب سے شائع ہونے والی کتابوں کو پیش کریں گے۔ جن میں وزارت تعليم، امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ، جامعۃ الملک سعود، ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ، شاه عبد العزیز لائبريرى وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

نیز سعودی عرب اپنی دیرینہ روایت کے تحت شائقین کی خدمت ميں تحائف بھی پیش کرے گا۔ امید ہے اس نمائش میں سعودی عرب کی مختلف یونیورسٹیز، تحقیقاتی مراکز اور اشاعتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ متعدد اہم علمی و ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔

 گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی قرآن مجید کے شائقین کو سعودی عرب میں قرآن مجید کی اشاعت کے سب سےبڑے ادارے "مجمع الملک فہد لطباعۃ المصحف الشریف” کی جانب سے شائع کیے جانے والے قرآن مجید کے خوبصورت نسخوں کے علاوہ دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
x

Check Also

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے سوموار کو ...