بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی حکومت نے خواتین کو روضہ اقدسﷺ تک جانے پر لگائی پابندی! کیا اب خواتین روضہ رسول کی زیارت نہیں کرسکتی؟

سعودی حکومت نے خواتین کو روضہ اقدسﷺ تک جانے پر لگائی پابندی! کیا اب خواتین روضہ رسول کی زیارت نہیں کرسکتی؟

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب کی شاہی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ آج سے خواتین کے لیے پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم کی آخری آرام گاہ یعنی روضہ اقدسﷺ تک جانے ہر پابندی لگادی گئی ہے، جو کہ مقدس شہر مدینہ منورہ میں آنے والے مسلمان مرد و خواتین کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام اور لائق دیدار مقام ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت صرف مردوں تک ہی محدود رہے گی۔ خواتین ’الروضہ‘ (Al Rawda) جانے کے لیے خصوصی اجازت کی درخواست دی سکتی ہیں، جو کہ منبر رسول ﷺ اور قبر اطہر ﷺ کے درمیان واقع مسجد نبوی ﷺ کا صحن ہے۔ سعودی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار پر خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی رپورٹ میں اس پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس نے صرف اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ موبائل ایپلیکیشن جس کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی زیارت کا انتظام کیا جاتا ہے، اب خواتین کو روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ ایپلی کیشن تقریباً دو سال قبل کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے ساتھ استعمال ہونا شروع ہوا تھا۔ اس کے ذریعہ کوئی بھی زائر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ کے ٹکٹ ریزرو کر سکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ ایک کوڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ جس کو اسکین کرنے کے بعد ہی حرمین شریفین میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو مملکت سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 3,460 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد کل تعداد 578,753 ہوگئی۔ سعودی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متعلقہ ایک اور موت کی بھی اطلاع دی گئی ہے، جس کے بعد کل اموات 8,893 ہوگئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*