بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب:القصیم کتاب میلے میں”کتاب اللہ ” کے لیے خصوصی گوشہ قائم

سعودی عرب:القصیم کتاب میلے میں”کتاب اللہ ” کے لیے خصوصی گوشہ قائم

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب کی القصیم گورنری میں دوسرا کتاب میلہ شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب القصیم کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے کتاب میلے میں قرآن پاک کےلیے خصوصی گوشہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق القصیم میں ہونے والے کتاب میلے میں قرآن کریم کے مذہبی تقدس اور تہذیب انسانی کے لیے سرچشمہ ہدایت ہونے کی بدولت کتاب اللہ کے لیے خصوصی گوشہ قائم کیا گیا ہے۔ اس گوشے میں قرآن پاک کے پرانے نسخوں کے علاوہ علوم القرآن کی دیگر کتب بھی نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ اس طرح میلے کے زائرین کو بھی قرآن پاک سے متعلق کتب کی تلاش میں سہولت ہوگی۔

 جمعرات کو کتاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں القصیم کے گورنر نے کہا کہ کتابیں انسانی علوم کا ذخیرہ اور تہذیبوں کا تشخص ہوتی ہیں۔ القصیم میلے میں بھی کثیر موضوعات پر کتب نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

 ادھر القصیم میں وزارت مذہبی امور کے ڈایریکٹر جنرل عبداللہ بن محمد المجماج نے گورنر کی ہدایت پر کتاب میلے میں "قرآن کریم” کے لیے خصوصی گوشہ قائم کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن اور علوم قرآن کے لیے خصوصی جگہ مختص کی گئی ہے۔

x

Check Also

گزشتہ چار سالوں میں عدم رواداری عروج پر: راہل گاندھی

آئی ایم ٹی دبئی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی ...