بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب کی حمایت میں آگے آیا مصر ، غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ کیا یکجہتی کا اظہار

سعودی عرب کی حمایت میں آگے آیا مصر ، غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ کیا یکجہتی کا اظہار

Print Friendly, PDF & Email

کینیڈا کے ساتھ سیاسی تنازعہ میں مصر سعودی عرب کی حمایت میں اتر آیاہے اور گھریلو معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "وہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری بحران سے فکر مند ہے جو خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کے کچھ بیرونی ممالک کے منفی رویہ کا نتیجہ ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ اتوار کو اوٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور ریاض میں موجود کینیڈا کے ہائی کمشنر کو واپس ملک بھیج دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی ہے۔

سعودی نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

x

Check Also

سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے پروازیں بند کردیں

ریاض: سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد ...