بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے پروازیں بند کردیں

سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے پروازیں بند کردیں

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد پروازیں بھی معطل کردی ہیں۔

سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ایئر لائن کی کینیڈا جانے اور آنے والی تمام پروازیں بند کردی گئی ہیں۔ کینیڈا میں زیر تعلیم سعودی طلبہ کو بھی واپس بلانے اور دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کیلیے کھڑے رہیں گے اور حقوق نسواں کے لیے آواز بلند کردیں گے۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی طلبہ کا کینیڈین یونیورسٹیز سے انخلا زیادتی ہے جس کا مطلب انہیں تعلیم سے دور کرنا ہے۔

x

Check Also

سعودی عدلیہ آزاد اور فعال ہے، عالمی مداخلت مسترد کرتے ہیں: عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کی عدلیہ ...