بنیادی صفحہ / خلیجی / دبئی میں مقیم ہندوستانیوں سے راہل گاندھی کا خطاب، کہا- ’بیرون ملک رہنے والا ہر ہندوستانی ملک کی طاقت‘

دبئی میں مقیم ہندوستانیوں سے راہل گاندھی کا خطاب، کہا- ’بیرون ملک رہنے والا ہر ہندوستانی ملک کی طاقت‘

Print Friendly, PDF & Email

دبئی کے دورے پر متحدہ عرب امرات پہنچے راہل گاندھی وہاں پر مقیم ہندوستانیوں کے ایک بڑے جم غفیر سے خطاب کر رہےتھے۔ دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے راہل گاندھی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں رہنے والا ہر ہندوستانی ملک کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانوں کے بغیر ہندوستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

کانگریس صدر نے کہا، ’’میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو آپ لوگوں کو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ غیر مقیم ہندوستانی بھی کانگریس کے انتخابی منشور بنانے میں اپنا تعاون کریں۔‘‘

اس دوران راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر دوہرایا کہ ملک کے لوگوں کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو، کسی بھی مذہب کا ہو، کسی بھی ذات و زبان سے وابستہ ہو، ہندوستان کے لوگوں کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ایک خاتون کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا ملک کا اگلا چناؤ کانگریس ہی جیتے گی اور جیتنے کے ساتھ ہی آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ فراہم کر دیا جائے گا۔

 

x

Check Also

سعودی عرب مغربی میڈیا کے ساتھ بڑے اتحاد تشکیل دینے کے لیے کوشاں: وال اسٹریٹ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک طویل رپورٹ شائع کی ہے۔ ...