بنیادی صفحہ / خلیجی / قطر کا یو اے ای اور بحرین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ، اقوام متحدہ میں کرائی شکایت درج

قطر کا یو اے ای اور بحرین پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ، اقوام متحدہ میں کرائی شکایت درج

Print Friendly, PDF & Email

دوحہ: متحدہ عرب امارات اوربحرین پرقطرکی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا ۔قطرنےامارات اوربحرین کےخلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروادی۔ اقوام متحدہ میں تعینات قطر کی مستقل سفیر شیخہ عالیہ احمد بن سیف نے بحرین اور یو اے ای کے خلاف فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ۔

قطری خبر رساں ادارے کے مطابق یواےای کےفوجی ٹرانسپورٹ طیارےنے2مرتبہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی،فضائی حدودکی خلاف ورزی 14 جنوری اور25 فروری کوکی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بحرین کےفوجی طیارے نےبھی گزشتہ ماہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کی جس ہر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اورسیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

x

Check Also

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی نوجوان عمر حسن ...