بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب میں نہیں نظر آیا چاند، جمعرات کو ہوگا یکم رمضان

سعودی عرب میں نہیں نظر آیا چاند، جمعرات کو ہوگا یکم رمضان

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: عالم اسلام جس دن اور ماہ کا بے صبری سے انتظار کررہا ہے، اس کے لئے ایک دن مزید انتظار کرنا ہوگا۔ دراصل کل16 مئی بروز بدھ کو سعودی عرب میں شعبان کی 30 تاریخ ہوگی، اس لئے رمضان کا مہینہ 17مئی بروز جمعرات سے شروع ہوگا۔

دراصل پوری دنیاکے مسلمانوں کے لئے رمضان کا مہینہ سب سے بابرکت مہینےاور پاک ہوتا ہے، اس لئے مکمل خشوع وخضوع کے ساتھ مسلمان اس مہینے کا انتظار کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں آج شعبان کی 29 تاریخ تھی، امید کی جارہی تھی کہ آج چاند نظرآئے گااور کل سے پہلا روزہ ہوگا، لیکن آج چاند نظر نہیں آنے کی وجہ سے پہلا روزہ جمعرات کو رکھاجائے گا۔

شیخ عبدالباری فتح اللہ مکی، مولانا منصور احمدمدنی اور اس وقت سعودی عرب میں موجود مولانا ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر، دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے اطلاع دی کہ یہاں چاند نہیں نظر آیا ہے اور سعودی عرب میں جمعرات سے روزہ رکھا جائے گا۔

سعودی عرب میں چاند نہ نظر آنے کے سبب وہاں پہلا روزہ 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگا۔ اس لحاظ سے ہندوستان اور برصغیر میں 18 مئی بروز جمعہ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

 

x

Check Also

نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون پکڑ لیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی سرحد پر نہتے فلسطینی مظاہرین نے ایک ڈرون ...