بنیادی صفحہ / خلیجی / رمضان المبارک: دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
علامتی تصویر

رمضان المبارک: دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Print Friendly, PDF & Email

الریاض: دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا پابندیاں ختم یا پھر کم کی جارہی ہیں اور اسی تناظر میں اب دو سال کے عرصہ کے بعد مملکت سعودی عرب نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے لئے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں، ان کے تحت ماہ مقدس میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دے دی گئی ہے اور تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دے دی تھی۔

خیال رہے 2 سال سے فرزندگان توحید بیت حرم مکی و مدنی میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے، تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور مملکت سعودی عرب نے اس سال اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*