بنیادی صفحہ / خلیجی / گاندھی جینتی کے موقع پر جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل نے کیا کھادی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام

گاندھی جینتی کے موقع پر جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل نے کیا کھادی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 3 اکتوبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 150/ویں یوم پیدائش پر جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل اور سعودی انڈین بزنس نیٹورک نے مشترکہ طور پر ایک نمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں کھادی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

اس نمائش کا افتتاح نائب قونصل جنرل جناب محمد شاہد عالم نے کیا جبکہ اس موقع پر قونصل کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

اس نمائش میں مرد اور خواتین کے کھادی ملبوسات، کھادی اون کے کپڑے، کھادی ریشم کے کپڑے اور صابن وغیرہ موجود تھے۔

اس نمائش کو دیکھنے کے لیے پورا دن لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے۔

(بھٹکلیس نیوز؍ حبیب اللہ محتشم)

x

Check Also

بیندور پولس کانسٹیبل کی سڑک حادثہ میں موت

بیندور: 15 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بیندور پولس تھانہ کے کانسٹیبل ...