بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

سعودی اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی حکومت نے اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سعودی اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو مملکت میں جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جائیداد خریدنے کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیںِ جس کے مطابق جائیداد خریدنے کے لیے اقامہ درست اور تجدید شدہ ہونا ضروری ہے۔

سعودی اعلامیے کے مطابق جائیداد کی معلومات سرکاری دستاویزات کی کاپی کے ساتھ دینا ہوگی، جائیداد خریدنے والے کے نام دوسری جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ جائیداد مکہ یا مدینہ میں نہیں خریدی جاسکتیں، غیرملکی افراد صرف رہائشی مقصد کے لیے جائیداد خرید سکتے ہیں۔

دوسری جانب ابشر اکاؤنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مقیم غیرملکیوں کو ایک عدد غیرمنقولہ جائیداد کی ملکیت رکھنے کا اختیار ہے۔ ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے وہ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظوری دی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے لیے غیرملکی کا نافذ العمل اقامہ ضروری ہے، اقامہ کی مدت ختم ہو تو درخواست قبول نہیں ہوگی۔ ابشر اکاؤنٹ لاگ ان کریں اس کے بعد مائی سروس پر جائیں، سروس کو کلک کریں، پھر جنرل سروس پر جاکر غیرمنقولہ جائیداد پر کلک کریں۔ درخواست کے ساتھ خریدی جانے والی جائیداد کی مکمل تفصیل، اس کی ملکیتی دستاویزات اور تصویر منسلک کرنا لازمی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*