متحدہ عرب امارات کی سرکاری فضائی کمپنی ‘امارات ایئر’ نے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے عالمی معیار کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ امارات ایئر کے دبئی سے رخصت ہونے والے طیاروں میں مسافروں کی حفاظت کےلیے سیٹوں کی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جراثیم کش مواد سے طیاروں کے اندرونی ہال کو صاف کیا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امارات ایئر کے چوبیس گھنٹوں کے دوران 248 طیارے جراثیمی کشی اور صفائی کے عمل سے گذارے جاتے ہیں۔

امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اگر کسی ہوائی جہاز میں کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کے سفر کرنے کی کا پتا چلے تو اس کے بعد طیارے کی غیرمعمولی صفائی کی جاتی ہے اور اس کی کلیننگ میں چھ سے آٹھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ طیارے کی صفائی کے دوران اس کے کیبن کے اندرونی حصے کو اینٹی سیپٹیک مادے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ، امارات ایئر لائنز نے اپنے صارفین کو ٹکٹوں میں تبدیلی،کسی اضافی فیس کے بغیر ٹکٹوں کے دوبارہ اجراء اور اپنی مرضی کے مطابق سفر کی تاریخ مقرر کرنے کی سہولت اور لچک رکھی ہے۔

اس نئےطریقہ کار کا اطلاق سات مارچ سے رواں ماہ کے آخر تک کے شیڈول پر کیا گیا ہے۔