بنیادی صفحہ / خلیجی / امین الحسن صاحب کی جدہ آمد پر بھٹکل کمیونٹی جدہ کا خوبصورت معلوماتی پروگرام

امین الحسن صاحب کی جدہ آمد پر بھٹکل کمیونٹی جدہ کا خوبصورت معلوماتی پروگرام

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: 18 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کمیونٹی جدہ  جماعت کے شعبہ کیرئیر گائڈنس کی جانب سے ہندوستان کی مشہور و معروف شخصیت جناب  امین الحسن  صاحب  کی جدہ آمد پر زافیرو  ریسٹورنٹ میں ایک خوبصورت معلوماتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ممبران اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان مقرر  جناب امین الحسن صاحب نے سامعین  کے سامنے  اولاد اور والدین کے درمیان پیش آنے والے مسائل اور انکا حل بڑی خوبصورتی کے ساتھ مثالیں  دے کر سمجھایاجسے سامعین نے بڑی  توجہ سے سنا۔

وقفہ سوالات کے درمیان سامعین کی طرف سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات مہمان نے بڑی ہی خوش اسلوبی کے ساتھ دیے جس سے سامعین کو بڑا اطمنان ہوا ۔ مقرر نے کہا کہ بچوں کو  پڑھنے کا عادی بنانا چاہیے  انہیں کبھی بھی نمبرات کا بھوکا نہیں بناناچاہئے۔موصوف نے کہا کہ والدین بچوں کو پڑھنے کی آ زادی دیں انکی خواہش کے مطابق  تعلیم حاصل کرنے دیں  نہ کہ اپنی چاہت کا انہیں پابند بنائیں۔  انہوں نے بچوں کو 18/سال بعد ہی موبائل دینے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ بچوں کے ساتھ وقت بتائیں ورنہ بچوں کے ذہنوں پر اس کا برا اثر پڑے گا۔

پروگرام کا آغاز مولوی  اسامہ منیری کی  تلاوت کلام پاکہ کے ساتھ ہوا۔مہمان اور ممبران کا پرتباک استقبال جدہ جماعت کے سکریٹری جناب  حبیب اللہ محتشم نے کیا ۔  مقرر مہمان کا تعارف  سکریٹری جناب نوید حسن ائیکری  نے کیا۔ نائب صدر جناب  شعیب  کوٹیشور ، جنرل سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم ، سکریڑی جناب  نوید حسن  موجود تھے۔

آخر میں صدر  مجلس جناب شعیب کوٹیشور کے ہاتھوں مہمان کو  انکی خدمات پر میمنٹو اور انعام سے نوازا گیا۔  دعائیہ کلمات اور عشائیہ کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

x

Check Also

سعودی عرب میں اذان اور تلاوت قرآن کے عالمی مقابلے کا اعلان

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام اذان اور حُسنِ تِلاوت ...