بنیادی صفحہ / خلیجی / امریکہ کے 49 فوجیوں میں کورونا کی تصدیق!

امریکہ کے 49 فوجیوں میں کورونا کی تصدیق!

Print Friendly, PDF & Email

امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’ نے کہا ہے کہ فضائیہ کے سات اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک روز قبل یہ تعداد 36 تھی۔ مزید 13 فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے دو ہوابازوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے درجہ حرارت کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

 گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع کے اجلاس میں کرونا بحران کے دوران فضائی سروسز کے دوران فضائیہ کے عملے کی ضروریات، ان کے لیے ضروری طبی سامان کی فراہمی، ٹیموں کی نقل وحرکت اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیوڈ گولڈفن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کچھ فوجی مشقیں ملتوی کی جا رہی ہیں۔

 یہ بات امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی جس میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا تھا کہ امریکی فضائیہ کے اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ اس وقت ہوا جب وزارت نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ فوجیوں کے علاوہ 14 سویلین ملازمین، ان کے کنبوں کے 19 افراد اور 7 ٹھیکیدار کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

 اخبار "واشنگٹن پوسٹ” کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرنے اور بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد عمر رسیدہ ہیں۔ اخبار نے امریکا میں کرونا کے نتیجے میں ہونے والی اموات محکمہ صحت کے حکام کے بیانات، متاثرین کے اہل خانہ اور وائرس کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

 فوت ہونے والے افراد پہلے ہی بیماریوں کی وجہ سے کافی کمزور تھے اور ان کے لیے کرونا جیسے مہلک وائرس سے لڑنا مشکل تھا۔ ان میں ذیابیطس، گردے، بلند فشار خون جیسے امراض کے شکار افراد شامل تھے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

x

Check Also

کرونا وائرس، سعودی عرب میں 16 دن تک سرکاری اداروں میں حاضری معطل

سعودی عرب کی وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ...