بنیادی صفحہ / خلیجی / او آئی سی کا بھارت سے مسلمانوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

او آئی سی کا بھارت سے مسلمانوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے ہندوستان میں مسلم اقلیتوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نےہندوستان میں متنازع شہریت کے بل اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، ہندوستان کی موجودہ صورت حال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے، او آئی سی کے متعلقہ عالمی اصول اقلیتوں کےحقوق کی بلا تفریق ضمانت دیتے ہیں اور ان اصولوں کے خلاف مزید اقدامات تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

بیان میں بابر مسجد کے کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی ہندوستان میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہندوستان میں مسلم اقلیتوں اور عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

x

Check Also

سعودی عرب: غیر ملکی مقیمین کے شناختی کارڈ کی مدت میں مفت توسیع

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے غیر ملکی مقیمین کے ...