بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / ریاست میں1300افزود پی یو سی اساتذہ کا تبادلہ ہوگا

ریاست میں1300افزود پی یو سی اساتذہ کا تبادلہ ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور:11 ؍ستمبر(ایجنسی)ریاستی پری یونیورسٹی ایجوکیشن(پی یوای) محکمہ ریاستی کے مختلف سرکاری پی یو کالجوں کے تقریباً1300 افزود اساتذہ کی نشاندہی کی ہے، حال ہی میں ڈپارٹمنٹ نے ڈپٹی ڈائرکٹرس کو ان کے اضلاع میں ان کی شناخت کرنے کو کہا تھا، اس کے بعد اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی ایک رپورٹ تیار کی گئی جس کے مطابق تقریباً1357 لیکچرر،150 پی یو کالجوں میں فی الوقت بیکار ہیں۔محکمہ کے افسروں کے مطابق زیادہ تر اساتذہ کو کام بہت کم ہے یا کام ہی نہیں ہے، ایسے اساتذہ کو آرٹس اور سائنس کے شعبہ میں پایا گیا، اس شعبہ میں کم داخلے ہونے کی وجہ سے ہوسکتا ہے، ایسا ہوا، آرٹس اور سائنس کے شعبہ کے داخلوں میں گراوٹ آئی ہے، گزشتہ چند برسوں میں کامرس کے شعبہ میں کافی ترقی ہوئی ہے،سرکاری افسر کے مطابق بہت سارے کالج جو بنگلور، اڈپی، میسور، جنوبی کنڑا اور شمالی کنڑا اضلاع میں موجود ہیں، وہاں کامرس کے شعبہ کو لاگو کیا گیا ہے، فی الوقت جن اساتذہ کو کام کی کمی ہے، ان کو ضلع کے اندر دوسرے کالجوں کو منتقل کردیا جائے گا، جہاں اساتذہ کی کمی ہے، اس سال پی یو ای محکمہ نے 17 کالجوں کے شاگردوں کو منتقل کیا، جہاں داخلے بہت کم ہوئے تھے، اساتدہ کو وہاں منتقل کیا جائے گا، محکمہ کے اعداد وشمار کے مطابق ہاسن ضلع میں سب سے زیادہ 145 اساتذہ افزود ہیں، اور جنوبی کنڑا میں112 ، ٹمکور میں98 ، بلاری میں95 ، میسور میں88 اور اڈپی میں 82 ، بیدر ضلع میں صرف ایک استاد افزود ہے،وجیاپورہ میں5 بنگلور جنوبی میں11 اور بیلگاوی میں12 اساتذہ افزود پائے گئے ہیں۔

 

x

Check Also

مہاراشٹر میں نصابی کتابوں سے مغل حکمراں غائب ، صرف تین لائنوں میں اکبر کی معلومات

ممبئی : تاریخ کے صفحات سے مغل حکمراں غائب ہو رہا ہے۔ ...