بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / سی ای ٹی لکھنے والے طلبہ کے لئے شاکنگ نیوز!

سی ای ٹی لکھنے والے طلبہ کے لئے شاکنگ نیوز!

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور۔11؍اپریل(سالار نیوز) سی ای ٹی میں شرکت کررہے طلبہ کے لئے ایک بڑی شاکنگ نیوز ہے۔ کرناٹک ایگزامنیشن اتھارٹی کی جانب سے پروفیشنل کورسز رواں ماہ کی 18 اور 19تاریخ کو کامن انٹرنس ٹسٹ(عوامی اہلیتی امتحان) منعقد کیاجارہاہے۔ اس مرتبہ کے سی ای ٹی میں امیدواروں کی تفصیلات پر مشتمل طبع شدہ او ایم آر ٹسٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کرناٹک امتحانی اتھارٹی کے انتظامی افسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی ای ٹی امتحان لکھنے والے امیدوار امتحان کے وقت گھبراہٹ وپریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ پریشانی کے عالم میں جوابی پرچہ میں درج کرنے والی لازمی معلومات غلط سلط انداز میں لکھ دیتے ہیں۔ امیدواروں کو ایسی غلطیوں سے محفوظ کرنے کی خاطر طلبہ کے نام، ینرولمنٹ نمبر، سوالیہ پرچہ کا نمبر سمیت تمام ضروری معلومات پر مشتمل پرنٹ کاپی او ایم آر پرچہ اس مرتبہ طلبہ کو دیاجائے گا۔ اس سے امیدواروں کا آدھاکام آسان ہوجائے گا اور وقت بھی زائد ملے گا، اس کے علاوہ امتحانی بدعنوانی کی روک تھام کی زاویہ سے بھی یہ طریقہ ساز گار معلوم ہورہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا تجربہ ہے، ردعمل دیکھ کر آئندہ سالوں میں مزید سدھار لائیں گے، اگر یہ طریقہ کارگرنہ ہواتو پھر دوبارہ پرانہ طریقہ عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان مئی کے آخری ہفتہ میں کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ماہ جون کے پہلے ہفتہ میں کونسلنگ کے آغاز ہونے کی امیدکی جاسکتی ہے۔

 

x

Check Also

آر ٹی ای کے تحت دوسرے راؤنڈ کے سیٹوں کی تقسیم لاٹری کے ذریعہ ایک لاکھ 23 ہزار 954 بچوں کو نجی اسکولوں میں داخلہ کی سہولت حاصل

بنگلورو ۔26 مئی (سالار نیوز) کرناٹک کی نجی اسکولوں میں دستیاب آر ...