بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / ہونہارطلبا کیلئے خوشخبری! ملک کی 10 یونیورسٹیوں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کا بہترین موقع

ہونہارطلبا کیلئے خوشخبری! ملک کی 10 یونیورسٹیوں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کا بہترین موقع

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: یہ جانکاری ان طلبا کیلئے خوشخبری ہوسکتی ہے جو اقتصادی اعتبار سے کمزور ہیں اورآگے کی تعلیم جاری رکھنے کی سکت نہیں رکھتے۔ ہونہارمگراقتصادی طور سے کمزور بارہویں کلاس کے اسٹوڈنٹس کو ملک کی مشہورومعروف یونیورسٹی سے تعلیمی سال 20-2019 میں گریجویشن ڈگری کورس کے لئے کالج بورڈ اسکالرشپ دے رہا ہے۔

ہندوستان کے 10 بہترین کالج اور يونیورسیٹیوں، مثلاً احمد آباد یونیورسٹی، اشوکا یونیورسٹی، عظیم پریم جی یونیورسٹی، بینٹ یونیورسٹی، بی ایم ایل منجال یونیورسٹی، فلیم یونیورسٹی، مانورچنا یونیورسٹی، منی پال یونیورسٹی، ایس آرایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایس وی کے ایم ایس،این ایم آئی ایم ایس میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے آپ کو اسکالرشپ حاصل ہوگی۔

 صرف ہندوستان میں رہنے والے طلبا جو کسی بھی دوسرے ملک کےاصل شہری ہوں وہ بھی ’کالج بورڈ انڈیا اسکالر شپ پروگرام‘ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس اسکالرشپ کوحاصل کرنے کے لئے آپ کو طے شدہ اور مقررہ معیارکو پورا کرنے کے علاوہ آپ کے کنبہ کی آمدنی 4-0 لاکھ روپئے سالانہ سے کم ہونی چاہئے۔ اس اسکالر شپ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے طلبا کو دسمبر 2018، ایس اے ٹی  ٹسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس اسکالر شپ کے خواہشمند اور دلچسپی رکھنے والےاسٹوڈنٹس’کالج بورڈ انڈیا اسکالر شپ پروگرام- 2019‘ کے لئے درخواست دے کراوراپنی آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

x

Check Also

یو پی کے دینی مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں دستیاب نہ ہونے سے طلبا اورانتظامیہ مایوس

یو پی مدرسہ بورڈ میں این سی ای آرٹی کی کتابیں ابھی ...