بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / محکمۂ تعلیماتِ عامہ میں اُردو سی آر پیز کا اہم رول پری میٹرک اسکالر شپ ورک شاپ سے نصرت محی الدین کا خطاب

محکمۂ تعلیماتِ عامہ میں اُردو سی آر پیز کا اہم رول پری میٹرک اسکالر شپ ورک شاپ سے نصرت محی الدین کا خطاب

Print Friendly, PDF & Email
گلبرگہ(بھٹکلیس نیوز) اگسٹ ۔نصرت محی الدین اُردو ای سی او گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب دی ڈی پی آئی آفس گلبرگہ کے زیرِ اہتمام گُلشنِ اطفال اُردو ہائی اسکول جی ڈی اے لے آؤٹ سنگتراش واڑی گلبرگہ میں اُردو سی آرپیز پر مشتمل ایک روزہ پری میٹرک اسکالرشپ ورک شاپ بصدارت نصرت محی الدین منعقد کیا گیا۔واجد اختر صدیقی علاقائی صدر مسلم گورنمنٹ ایمپلائیز اسو سی ایشن محکمۂ تعلیماتِ عامہ نے بحیثیتِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقعے پرنصرت محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے شرکائے ورک شاپ کا خیر مقدم کیا۔اور کہا کہ محکمۂ تعلیماتِ عامہ اور محکمۂ اقلیتی بہبود کی اسکیمات کو روبہ عمل لانے میں اُردو سی آرپیز کا اہم رول ہوتا ہے۔ضلع گلبرگہ کے تمام اُردو سی آر پیز ان اسکیمات اور سرکاری مراعات کی حصولیابی کے لئے محنتِ شافہ کر رہے ہیں۔پری میٹرک اسکالرشپ کے حصول میں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ان دقتوں کو سمجھنے اور اسکے سدِ باب کے لئے ہی آجکا یہ اہم ورک شاپ منعقد کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ میں اُردو سی آرپیز اپنے فرائضِ منصبی کو بخوبی نبھاتے ہوئے۔اقلیتی طلبہ و طالبات تک اسکالرشپ فراہم کرنے میں قابلِ ستائش خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس ورک شاپ کے رسورس پرسنس عبدالرزاق،الطاف حسین اور ذاکر علی نے اسکالرشپ کے حصول میں آنیوالی دقتوں کا بھر پور جائزہ لیتے ہوئے ان مسائل کے آسان حل سے واقف کروایا۔سال2016-17 کی اسکالرشپ جو ابھی تک طلبہ کے بینک کھاتوں میں جمع نہین ہوئی اسکی اجرائی کے سلسلے میں بھی ان رسورس پرسنس نے اُردو سی آرپیز کو معلومات فراہم کیں اور سال2017-18 کے اسکالرشب کے مراحل سے بھی واقف کروایا۔اس ورک شاپ میں ضلع گلبرگہ کے اُ(ردو سی آرپیز ابوبکر،محمد پرویز(الند)،ؑ الب شکلگر(افضلپور)،رابعہ بیگم(چنچولی)،محمد جاوید،داول صاحب،ایوبڈونور(چیتاپور)،عبدالرزاق(جیورگی)،نیاز علی،محمدرفیق،محمدمخدوم(گلبرگہ نارتھ)،عالیہ بیگم،محمد ربانی(گلبرگہ ساؤتھ)،الطاف حسین ،نظام پٹیل(سیڑم)اور محمد مقصود (سابق اُردو سی آرپی چنچولی نے شرکت کی ۔نصرت محی الدین کے شکریہ پر اس ورک شاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
x

Check Also

طلبہ کی معطلی کے خلاف احتجاج کے اعلان سے حیدرآباد یونیورسٹی میں کشیدگی ، انتظامیہ اور طلبہ میں لفظی جنگ

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد میں آج کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ طلبہ کی ...