بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / میوات کی بیٹی شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی کے ایم اے اردو میں کیا ٹاپ

میوات کی بیٹی شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی کے ایم اے اردو میں کیا ٹاپ

Print Friendly, PDF & Email

یاسین میو ڈگری کالج(وائی ایم ڈی) نوح کی طالبہ شبانہ نے اپنے کالج اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔ ایم اے (اردو) میں پڑھنے والی  طالبہ شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے۔ حال ہی میں آئے ایم اے اردو کے پہلے سال کے نتینجے میں شبانہ نے 92 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ شبانہ نے 500 میں سے 463 نمبرات حاصل کئے ہیں۔  شبانہ کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وائی ایم ڈی کالج کی طالبہ شبانہ نے بی اے بھی وائی ایم ڈی کالج سے کیا ہے۔ شبانہ پڑھائی میں کافی ہونہار ہیں۔ وائی ایم اڈی کالج میں ایم اے اردو کے 14 طلبا ہیں۔ نوح کھنڈ کے کھیڑلا کے رہنے والےمقبول احمد کی صاحبزادی شبانہ پڑھائی میں شروع سے ہی کافی تیز تھیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ ‘ان کے اساتذہ کی رہنمائی کے تحت انہیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس میں کالج انتطامیہ اور والدین کا کافیساتھ ملا ہے’۔

x

Check Also

کیوں روٹھ گیا مانسون! 100 سال میں 5ویں بار اس قدر خشک رہا جون

اس سال کی گرمی نے سبھی کو بے حال کر کے رکھ ...