بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / اچھی خبر ! اب اس سینٹرل یونیورسٹی میں ملے گی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کی ڈگری

اچھی خبر ! اب اس سینٹرل یونیورسٹی میں ملے گی اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کی ڈگری

Print Friendly, PDF & Email

اگر آپ ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن ( ایم بی اے ) کرنے کی سوچ رہے ہیں تو ملک کی ایک سینٹرل یونیورسٹی اس کا ایک خاص کورس لےکرآئی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( ایم ایم یو ) نے ایم بی اے میں اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کا کورس تیار کرلیا ہے ۔ اس کیلئے یونیورسٹی میں 20 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ جلد ہی ان سبھی سیٹوں پر داخلہ کیلئے امتحان منعقد کرایا جائے گا۔

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کرنے کے بعد ملک میں تو اس سے نوکری ملے گی نہیں ، اس کیلئے تو پھر عرب ممالک میں ہی جانا پڑے گا ، تو آپ کی یہ سوچ غلط ہے۔ ملک میں بھی اسلامک بینکنگ کی شروعات ہوچکی ہے ۔ بیشک ابھی اس طرح کے بینک کی تعداد کم ہے ، لیکن مستقبل میں اس کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اے ایم یو ایم بی اے ان ہاسپلیٹی ایڈمنسٹریشن بھی شروع کرنے جارہا ہے۔ اے ایم یو کے پی آر او عمر پیر زادہ نے بتایا کہ جلد ہی یہ کورس شروع ہوجائے گا۔ داخلہ کمیٹی نے دونوں کورسوں کو شروع کرنے کیلئے ہری جھنڈی دیدی ہے۔ پی جی ڈپلومہ ان اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کو ایم بی اے کورس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ موجودہ ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے دونوں کورسوں کو کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے۔

 

x

Check Also

کیوں روٹھ گیا مانسون! 100 سال میں 5ویں بار اس قدر خشک رہا جون

اس سال کی گرمی نے سبھی کو بے حال کر کے رکھ ...