بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / جے این ایم سی کے شعبۂ سرجری میں ڈاکٹر سومترا راوت کا توسیعی خطبہ

جے این ایم سی کے شعبۂ سرجری میں ڈاکٹر سومترا راوت کا توسیعی خطبہ

Print Friendly, PDF & Email
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں سرگنگا رام اسپتال نئی دہلی کے گیسٹرو انٹسٹائنل سرجری و لیور ٹرانسپلانٹ شعبہ کے سربراہ پدم شری ڈاکٹر سومترا راوت نے آنتوں و معدہ کے کینسر کی سرجری کے نئے طور طریقوں پر توسیعی خطبہ دیا ۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر ایس سی شرما نے مہمان مقرر ڈاکٹر راوت اور دیگر حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر سومترا راوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں آنتوں اور معدہ کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے علاج کے لئے لیپرواسکوپک اور روبوٹک سرجری جیسے نئے طریقے استعمال کئے جارہے ہیں جو زیادہ بہتر اور سستے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جدید سرجری کے طور طریقوں میں معیار اور کامیابی یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹروں کی معقول ٹریننگ ، وقتاً فوقتاً ماسٹر کلاسیز کے انعقاد اور اِسکِل سنٹروں کے فروغ کی ضرورت ہے ۔
 اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شعبۂ جراحت کے سربراہ کو مذکورہ توسیعی خطبہ کے انعقاد کے لئے مبارکباد پیش کی اور زور دیتے ہوئے کہاکہ اساتذہ اور ریزیڈنٹ کی ٹریننگ کے لئے اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کئے جائیں۔ شعبۂ سرجری کے سربراہ پروفیسر محمد اسلم نے مہمان مقرر ڈاکٹر سومترا راوت کا ان کے بے حد معلوماتی خطبہ کے لئے اور وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا ان کی ہمت افزائی اور بھرپور تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے جے این ایم سی کے اساتذہ اور دیگر معززین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
x

Check Also

نصف عملہ کے ساتھ کرناٹک کی یونیورسٹوں میں تعلیمی سال کا آغاز

بنگلور، 26 ؍جولائی(فتحان نیوز) ایک اور تعلیمی سال کا آغاز اور بنگلور ...