بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / CBSE Exam پر سب سے بڑی خبر ، یکم سے 15جولائی کے درمیان ہوں گے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات

CBSE Exam پر سب سے بڑی خبر ، یکم سے 15جولائی کے درمیان ہوں گے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات

Print Friendly, PDF & Email

سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ، سی بی ایس ای نے دسویں سے بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحانات یکم جولائی سے لے کر 15 جولائی کے درمیان ہوں گے ۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا ۔ سی بی ایس ای نے حالانکہ ابھی تک اس کا تفصیلی شیڈیول جاری نہیں کیا ہے ۔ تفصیلی شیڈیول کچھ وقت بعد آئے گا ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے واضح ہے کہ 12 ویں کے بورڈ امتحانات جے ای ای مین اور نیٹ کے امتحانات سے پہلے ختم ہوجائیں گے ۔

دسویں جماعت کے صرف شمال مشرقی دہلی کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے جو کہ دہلی میں خراب حالات کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے تھے ۔ مانا جارہا ہے کہ ان امتحانات کے نتائج اگست میں اعلان کئے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخ کو لے کر کافی دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون شروع ہوگیا ، جس کی وجہ سے سی بی ایس ای کو درمیان میں ہی امتحانات روکنے پڑگئے تھے ۔ سی بی ایس ای نے اس وقت بھی کہا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔

x

Check Also

لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ ملنے سے پریشان:یہ کمپنی دے سکتی 10ہزار ملازمتیں

نئی دہلی: بگ باسکٹ ، ایک آن لائن کمپنی جو ملک میں ...