بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / سی بی ایس ای نے 12 ویں کے نتائج کا کیا اعلان ۔مجموعی طورپر 83.4 فیصد طلبا کامیاب

سی بی ایس ای نے 12 ویں کے نتائج کا کیا اعلان ۔مجموعی طورپر 83.4 فیصد طلبا کامیاب

Print Friendly, PDF & Email

سینٹرل بورڈ فار سکنڈری ایجوکیشن نے آج بارہویں کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ ہنسیکا شکلا اور کرشمااروڑاکوبارہویں جماعت میں پہلا مقام حاصل ہواہے۔ ان دونوں لڑکیوں کو بارہویں کے امتحانات میں 500 میں 499 مارکس ملے ہیں۔ سی بی ایس ای نتائج کے مطابق اس سال بارہویں میں مجموعی طورپر 83.4 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ 98.2فیصد کامیابی کے تناسب کے ساتھ تروواننتاپورم کوپہلا مقام ملاہے ۔جبکہ 92.93 فیصد کے ساتھ چنئی دوسرے اور 91.87 فیصد کے ساتھ دہلی تیسرے نمبرپرہے۔جبکہ اس سال لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں اورٹرانسجینڈرس امیدواروں نے بہترین مظاہرہ کیاہے۔

فروری اور مارچ کے دوران سی بی ایس ای نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات منعقد کیے تھے۔ان امتحانات کے لیے جملہ 31 لاکھ 14 ہزار 821 طلبانے رجسٹریشن کروایاتھا۔ جس میں 28 ٹرانسجینڈرس بھی شامل ہے۔ ملک بھرمیں سی بی ایس ی نے 4 ہزار9 سو74 امتحانی مراکز قائم کیے تھے۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی 78 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایاگیاتھا۔

 طلبا نیچے دیئے گئے ویب سائٹس پر اپنے نتائج دیکھ  سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سی بی ایس ای نے نتائج کے اعلان کے لیے گوگل سے معاہدہ کیاہے۔ اور اسی لیے گوگل سرچ انجن کی مدد سے بھی طلبا نتائج اپنے نتائج دیکھ  سکتے ہیں ۔ انہیں گلوگل میں سی بی ایس ای نتائج ٹائپ کرنا ہوگا۔
x

Check Also

پروفیسر نجمہ اختر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب

پروفیسر نجمہ اختر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نئی وائس چانسر کے طور ...