بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ینگ اسٹار کی جانب سے بیوہ خاتون کی امداد؛ بارش میں گرے مکان کو دوبارہ کیا گیا تعمیر

ینگ اسٹار کی جانب سے بیوہ خاتون کی امداد؛ بارش میں گرے مکان کو دوبارہ کیا گیا تعمیر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ینگ اسٹار آرگنائزیشن کی جانب سے یہاں شیرکلی ہونڈا میں بارش سے تباہ شدہ ایک بیوہ کے مکان کی تعمیر کے لیے مالی امداد کی گئی اور اس مکان کو رہنے کے لائق بنایا گیا۔

اس موقع پر آج صدر آرگنائزیشن مولوی کبیر کی قیادت میں ایک وفد ان کے مکان پر پہنچا اور دعائیہ تقریب منعقد کی۔

اس وفد میں فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور، جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ ، جناب منیر صاحب، جناب آدم پنمبور کے علاوہ، ینگ استار کل نائب صدر مولوی رفیق، جنرل سکریٹری ظہیر احمد صاحب، سہیل کداری صاحب، عاکف صاحب، اظہر صاحب، نبیل صاحب اور دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

جماعت المسلمین بھٹکل کے  لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ محتشم عبدالرحمان صاحب بنے صدر

بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی نئی ...