بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے وزیر اعلیٰ بومائی نے کہی ’ یوگی ماڈل‘ اپنا نے کی بات

کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے وزیر اعلیٰ بومائی نے کہی ’ یوگی ماڈل‘ اپنا نے کی بات

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: 28 جولائی،2022 (ایجنسی) کرناٹک کےوزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کی حکومت ضرورت پڑنےپر کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے گورننس کے ‘یوگی ماڈل’ کو اپنائے گی۔ بومائی نے یہ تبصرہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کی طرف سے کرناٹک میں بھی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرز پر کام کرنے کے مطالبے پر کیا۔
انہوں نے بی جے پی کے نوجوان لیڈر پراوین نیتارو کے بہیمانہ قتل کے بارے میں ایک بحث کے دوران یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”اگر کوئی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو ہم یوگی طرز حکمرانی کے ساتھ آئیں گے۔ یوگی (آدتیہ ناتھ) اتر پردیش کے موجودہ حالات میں ایک موزوں وزیر اعلیٰ ہیں۔ ہم کرناٹک میں حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے دستیاب طریقوں کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ نوجوان بی جے پی لیڈر پر منگل کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ بلاری میں اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ بی جے پی کے کچھ لیڈران بشمول پرہلاد جوشی اور آرگا جنیندر نے اس قتل میں پیپلز فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*