بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / پانچویں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بھٹکل میں بھی یوگا کی دی جائے گی تربیت
علامتی تصویر

پانچویں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بھٹکل میں بھی یوگا کی دی جائے گی تربیت

Print Friendly, PDF & Email

 بھٹکل: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پانچویں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بھٹکل میں پتانجلی یوگا پیٹھ ہردوار اور بھٹکل امیتاکشا یوگا سینٹر کی جانب سے  مشترکہ طور پر عوام کو یوگا کی تربیت دی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق یہ 16/جون سے شروع ہوکر 21/جون تک چلے گی جس میں صبح 05:30 سے صبح 07:00 بجے تک نیو انگلش اسکول سے متصل کملاوتی شانبھاگ ہال میں اور شام 05:00 بجے سے 06:15 تک امیتاکشا یوگا سینٹر میں یوگا کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

منتظمین کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کیمپ میں یوگا سنا، پرانایما، دھیان اور  یوگا کے  دیگرطریقے سکھائے جائیں گے اور کیمپ کے بعد کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے گا۔

خواہش مند افراد امیتا اسپتال کے اس نمبر پر 083852221770 یا پھر یوگا کے ٹیچر گوندا سے 9342530707 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

x

Check Also

بھٹکل میں فاریسٹ افسران کی زبردستیوں کے خلاف عوام کا احتجاجی اجلاس؛ سینکڑوں افراد نے کی شرکت

بھٹکل: 10 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں فوریسٹ ...