بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ’’میں نے بھٹکل میں بلڈ بینک یونٹ قائم کرنے کے لیے کوشش شروع کردی ہے‎‘‘؛ رکن اسمبلی سنیل نائک
[adrotate banner="161"]

’’میں نے بھٹکل میں بلڈ بینک یونٹ قائم کرنے کے لیے کوشش شروع کردی ہے‎‘‘؛ رکن اسمبلی سنیل نائک

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’ہمارے شہر میں بہت سارے حادثات ہوتے ہیں لیکن عین موقع پر صحیح طریقے سے خون نہ پہنچنے کے سبب بہت سارے لوگوں کی جان چلی جاتی ہے، اس لیے میں نے بھٹکل میں بلڈ بینک قائم کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں امید ہے کہ یہ مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا‘‘۔

ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی بھٹکل سنیل نائک نے کیا وہ آج یہاں منڈلی سرکاری اسکول میں منعقد خون عطیہ کیمپ میں عوام سے مخاطب تھے۔ انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو مبارکباد دی اور ان جیسے کیمپوں کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ ان کے علاوہ اس موقع پر ڈاکٹر سویتا کامت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈائس پر بھٹکل بی جے پی صدر مسٹر راجیش نائک، جی سی آئی صدر رمیش کھاروی، لائنس کلب مرڈیشور کے صدر رامداس شہر اور دیگر حضرات موجود تھے۔

[adrotate group="32"]
x

Check Also

بھٹکل لیبر محکمہ میں بدعنوانیوں کا الزام؛ ڈی سی کو پیش کی گئی یاد داشت

بھٹکل: 17 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل لیبر محکمہ میں مختلف ...