بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اتر کینرا ضلع کے ماہی گیروں نے مختلف مانگوں کو لے کر کیا احتجاج

اتر کینرا ضلع کے ماہی گیروں نے مختلف مانگوں کو لے کر کیا احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 10 جنوری،2018

کاروار / (فریسٹن ڈیاس) معمول سے بڑے جال (بل ٹراول) کے ذریعہ ماہی گیری کرنے اور لائٹ کی روشنی دے کر مچھلیوں کو پھانسنے کے خلاف اتر کینرا ضلع کے ماہی گیروں نے کاروار ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر آج احتجاج کیا اور اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا، اس احتجاج میں کمٹہ، انکولہ، بھٹکل، کاروار وغیرہ سے ماہی گیروں نے شرکت کی۔

اتر کینرا کے ماہی گیروں پر مشتمل اس تنظیم کے ذریعہ انجام دئے گئے اس احتجاج میں بات کرتے ہوئے تنظیم کے صدر سدانندا ہری کانت نے کہا کہ ان سب پر حکومت کی جانب سے گذشہ سال نومبر میں پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب بھی ساحلی کرناٹک میں یہ چیزیں چل رہی ہیں جو کہ سمندری مچھلیوں کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے ڈی سی سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اس کے متعلقہ محکمہ کے ذریعہ اس کو بند کریں۔

x

Check Also

انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھٹکل تعلقہ میں پانچ لاکھ روپئے ضبط ؛ اے سی

بھٹکلیس نیوز ؍ 19 اپریل، 18 بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) 12/مئی،2018 ...