بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی موبائل بک وین بھٹکل پہنچی؛ تنظیم کے ذمہ داران نے کیا استقبال

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی موبائل بک وین بھٹکل پہنچی؛ تنظیم کے ذمہ داران نے کیا استقبال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حکومت ہند کے شعبہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان  کے تحت تشکیل دی گئی موبائل بک وین ان دنوں کرناٹکا کے مختلف شہروں کا سفر کر رہی ہے۔ آج صبح یہ وین بھٹکل پہنچی جہاں مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران کے ساتھ محبان اردو کی ایک بڑی تعدا اس کا استقبال کرنے موجود تھی۔

اس بس کو آج  پورادن نوائط کالونی تنظیم مسجد کے باہر کھڑا کیا گیا تھا تاکہ عوام اور طلبہ اس سے استفادہ کر سکیں لیکن اس موقع پر بہت ہی کم تعداد اردو کی ان کتابوں میں دلچسپی لیتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔

واضح رہے کہ اس وین میں بڑی تعداد میں ادب، فن تاریخ پر مبنی نادر کتابیں موجود ہیں۔قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے اردو کے فروغ اور اردو داں طبقہ میں کتابوں کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کیلئے اس گشتی ویان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

x

Check Also

منڈلی میں پچھلے ایک سال سے لوگوں کو پریشان کر رہے بندر کو پکڑ لیا گیا

بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منڈلی گرام پنچایے حدود میں ...