بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سرکاری اسپتال میں غیر صحت مند بچے کی پیدائش؛ زچہ کے ساتھ پہلے بھی پیش آیا تھا ایسا معاملہ

بھٹکل سرکاری اسپتال میں غیر صحت مند بچے کی پیدائش؛ زچہ کے ساتھ پہلے بھی پیش آیا تھا ایسا معاملہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرکاری اسپتال میں جمعہ کے روز تلاند کی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے جس کی چمڑی بالکل ہی پچکی ہوئی ہے اور وہ بچہ غیر صحت مند بتایا جارہا ہے۔

اسی طرح کا ایک بچہ اس سے قبل بھی اسی خاتون نے 2015/میں جنم دیا تھا جو کہ چند دن زندہ رہنے کے بعد چل بسا تھا۔ اس کے بعد اس نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا جو کہ ابھی دو سال کا ہے۔

جمعہ کو پیدا ہونے والے خاتون کے اس تیسرے بچے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد سے صحت مند نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنتوش نے بتایا کہ اس نوزائیدہ کی چمڑی جلی ہوئی جیسی معلوم ہورہی ہے۔ تاہم بچے کے اندر کے تمام اعضاء صحیح طریقے پر اپنا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بچے کی رپورٹ کو بچوں کے ماہر ڈاکٹر کے پاس روانہ کردیا ہے اور وہاں سے اس سلسلہ میں جواب کا انتظار ہے۔

 

x

Check Also

دس سالہ بھٹکلی طالب علم    عالمی سطح کے کراٹے مقابلے میں ہوگا شریک

بھٹکل: 14 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ...